اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سیکورٹی واپس لے لی گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سترہ جولائی سے سیکورٹی واپس لے لی گئی۔ ان کو دو سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔
جن میں سے ایک اہلکار کورٹ روم جبکہ دوسرا ان کی ذاتی سیکورٹی پر مامور تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی واپس دینے کیلئے متعدد بار آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو درخواست کی گئی تاہم افسران نے سیکورٹی واپس دینے سے انکار کردیا ہے۔ اعلی پولیس افسران کا موقف ہے کہ سیکورٹی واپس لینے کے احکامات اوپر سیملے۔
آج اسی عدالت سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کیے جانے ہیں۔ دوسری جانب توقیر صادق سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ان کے ڈی ایچ اے لاہور میں تین گھر ہیں جن میں دو ان کی ذاتی ملکیت جبکہ تیسرا ان کے ماموں عبدالغفور کے نام ہے۔