اوگرا کرپشن کیس : نیب نے عقیل کریم ڈھیڈی سے متعلق جواب داخل کرا دیا

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس میں نیب نے ملزم عقیل کریم ڈھیڈھی کے حوالے سے جواب داخل کرادیا، پراسیکیوٹر نیب کہتے ہیں عدالت اوگرا کو اصل دستاویز پیش کرنے کا حکم دے۔

احستاب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت نیب کی جانب سے ملزم عقیل کریم ڈھیڈھی کے حوالے سے جواب داخل کرایا گیا تو وکیل صفائی راجہ عامر نے کہا کہ نیب کی پیش کردہ دستاویز اصل نہیں نقل ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر راجہ کامران نے کہا کہ کیس 3 ماہ سے چل رہا ہے اور اعتراض اب کیا جارہا ہے، عدالت اوگرا کو اصل دستاویز پیش کرنے کا حکم دے، تفتیشی افسر نے ملزم عقیل کریم ڈھیڈھی کے اعتراض پر رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر اس نے خود دستخط کئے تھے۔

عقیل کریم نے درخواست دی تھی کہ رپورٹ سے اقبال زیڈ ایم اور دیگر ملزمان کو نکال دیا گیا ہے اور ان کا نام غلط طور پر ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے، ملزم نے رپورٹ پر تفتیشی افسر کے دستخط نہ کرنے کا اعتراض بھی اٹھایا تھا، سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔