اوگرا : گیس کا بحران ہے، کوئی نیا منصوبہ نہیں بنے گا

Ogra

Ogra

اوگرا(جیوڈیسک) نے گیس فراہمی کے تمام نئے منصوبے بند کر دئے۔ ا س حکم سے گیس کمپنیوں کی بارہ ارب روپے کی ممکنہ آمدنی کھٹائی میں پڑ گئی اوگرا کا کام لوگوں کو گھر گھر گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے لیکن اسی ادارے نے گیس فراہمی کے پانچ ہزار کلومیٹر پائپ لائین کے منصوبوں پر تالا لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن پائپ لائین لمیٹڈ کو بتا دیا گیا ہے، گیس کا بحران ہے اب کوئی نیا منصوبہ نہیں بنے گا۔

گیس فراہمی کے ان منصوبوں میں پنجاب اور خیبر پختون خو امیں چار ہزار جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک ہزار کلومیٹر پائپ لائین کے منصوبے شامل تھے۔ اوگرا نے اتنا بھی خیال نہ کیا کہ دونوں گیس کمپنیوں ان منصوبوں سے بارہ ارب روپے کی آمدنی ہو سکتی تھی۔