اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

Petroleum

Petroleum

اوگرا نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 روپے 64 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسیفی لٹر کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں5 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے متوقع ہے۔