اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا

Ogra

Ogra

حکومت نے جاتے جاتے مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرادیا۔۔مختلف تیل مصنوعات تین سے ساڑھے چار روپے فی لیٹر تک مہنگی کردی گئیں۔ وزارت پیٹرولیم نیقیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پیٹرول 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے گئی ہے جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے 60 پیسے ہوجائیگی۔

اسی طرح ڈیزل 4 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 113 روپے 56 پیسے فی لیٹرہوجائیگا۔مٹی کے تیل کی قمیت 3 روپے 79 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے جس سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 103روپے 69 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 3روپے 93 پیسے اضافے سے 98 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کو فی الحال مخر کردیا گیا ہے۔اوگرا آج رات بارہ بجے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔