اسلام آباد (جیوڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے اکانوے پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے، سمری میں پٹرول 2 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ اکتیس ہو گا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار چودہ سے ہو گا۔