اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے بہتر پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے نوے پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں چار روپے چھیاسٹھ پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے اکسٹھ پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے سولہ پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ اکتیس مارچ کو ہو گا۔ سمری میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات پانچ روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اوگرا کی سمری اب وزارت پٹرولیم سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر اعظم سے مشورہ کر کے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔