اوگرا کی تجویز مسترد، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری مسترد کر دی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اوگرا نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 34 پیسے اضافے کی تجویز کی ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی تجویز کی ہے۔ وزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔