او جی ڈی سی ایل نے 29 واں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا
Posted on August 29, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی(پی پی سی) مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں او جی ڈی سی ایل نے 173 کمپنیوں میں سے اول پوزیشن حاصل کر کے 29 واں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا ایوارڈ سال 2012-13ء کے دوران بہتر انتظامی اور تیل وگیس کی پیداواری صلاحیتوں کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ممنوں حسین نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے مسلسل تین سال سے یہ ایوارڈ جیتنا خوش آئند ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس وسیع ذخائر موجود ہیں 173 کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل کا ایوارڈ لینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔
کہ پاکستانی کمپنیاں محدود وسائل کے باوجود ملٹی نیشنل کمپنیوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 523 کمپنیوں کی فہرست میں سے 173 کمپنیوں کو ایوارڈ میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ بہتر کارکردگی کی بنیاد پر او جی ڈی سی ایل نے ایوارڈ جیت لیا۔