اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، 9 افراد زخمی

Police

Police

کولمبس (جیوڈیسک) امریکی شہر کولمبس کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص نے فائرنگ اور چاقو کے وار سے 9 افراد کو زخمی کر دیا۔

چاقو سے لیس مسلح شخص یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوا اور فائر آلارم کا بٹن دبا دیا جس سے کیمپس میں افراتفری پھیل گئی۔ موقع کا فائدہ اٹھا کر حملہ آور نے طلبہ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند طلبہ حملہ آور کی گاڑی کی زد میں آ کر بھی زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا، جب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یونیورسٹی طلبہ کو اپنا بچاؤ کرنے کیلئے ایک ٹویٹ نشر کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے حملہ آور کے مرنے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی موت کیسے ہوئی اور حملے کے پیچھے مقاصد کیا تھے؟ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔