اوآئی سی کی غزہ میں مساجد شہید کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

OIC

OIC

ریاض (جیوڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے مظالم اور اس علاقے میں مساجد کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم ممالک غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں۔

ایاد امین مدنی نے غزہ پٹی کے بچوں اور خواتین کے قتل عام پر مبنی صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت بھی کی۔