لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی کوئی غلط فہمی نہیں۔ حکومت کی وجہ سے ماضی کی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ او آئی سی کو تقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر کے درمیان غلط فہمی تھی، جی سی سی سمٹ میں قطر کو دعوت دی گئی تھی، پاکستان کی سوچ مثبت ہم مسلم امہ کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر غلط فہمیوں کوجنم دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادے نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، ملائیشیا، ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے بڑے اچھے تعلقات ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن میں تناؤ دکھائی دیتا ہے، پاکستان کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، ایران، سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان تاثر کو زائل کرنا ہے، یہ تاثرات درست نہیں ہے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کسی سے پوشیدہ نہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوآئی سی کا بانی ممبرہے۔ اوآئی سی کوتقسیم یا کمزور کرنا پاکستان کے ایجنڈا میں تھا نہ ہے، کچھ طبقات نہیں چاہتے مسلم ممالک اکٹھے ہوں۔