انقرہ (جیوڈیسک) او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کر دی ، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
انقرہ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق او آئی سی کا پارلیمانی فورم ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے بعد جاری ہونے اعلامیہ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا اعادہ کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کشمیریوں کوسلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق مستقبل کے انتخاب کا حق دیا جائے ۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے ظلم پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔