کراچی(جیوڈیسک)سیکیورٹی کی صورتحال اور سرکلر ڈیبٹ کی وجہ سے ملک میں محدود ہو جانے والی تیل و گیس کی سرگرمیاں سال 2012 میں بڑھ گئیں، پچھلے سال کے مقابلے میں دگنے کنوئیں کھودے گئے۔
ٹاپ لائن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2011 میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے رکھے گئے ہدف کا محض اکتالیس فیصد حاصل کیا گیا اور تیس کنوئیں کھودے گئے جبکہ ہدف چھہتر کنوں کی کھدائی رکھی گئی تھی تاہم سال 2012 میں کھودے گئے کنوں کی تعداد بڑھ کر چھپن پر پہنچ گئی جبکہ دس کنوں میں سے گیس و تیل حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔