تیل و گیس کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنیوالی امریکی کمپنی نے آپریشن بند کر دیئے

Oil

Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) تیل و گیس کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والی معروف بین الاقوامی کمپنی بیکر ہیوز نے اپنے آپریشن اچانک بند کر دیئے ہیں۔ جس سے سیکنڑوں ملازمین بے روزگار اور تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کے آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کمپنی ذرائع نے بتایا ہے اس حوالےسے ابھی تک وزارت پیٹرولیم کو آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی این او سی لی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق کسی بھی کمپنی کے اچانک بند ہونے کی صورت میں کمپنی اپنے ملازمین کو مراعاتی پیکچ کے ساتھ تین سال کی تنخواہیں دینے کی پابند ہوتی ہے۔ اس طرح کمپنی کا اچانک بند ہونا اور ملازمین کو مراعاتی پیکچ کا نہ دینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب بیکر ہیوز کے کنٹری ہیڈ شاہد رضا کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کمپنی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور اچانک اپنے آپریشن بند کر رہی ہے بلکہ کمپنی کے صرف غیر منافع بخش آپریشنز بند کیے جا رہے ہیں ۔ واضع رہے کہ 90 سے زائد ممالک میں آئل فیلڈ کو خدمات فراہم کرنے والی بیکر ہیوزکا شمار دنیا کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔