تیل و گیس کی تلاش،50 بلاکس کی نیلامی، 37 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

Oil

Oil

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وزارت پیٹرولیم نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے50 بلاکس کی نیلامی کردی ، جن سے ابتدائی طور پر37 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوسکے گی۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کیلئے50 بلاکس کی نیلامی کیلئے66 بولیاں موصول ہوئیں۔

مجموعی طور پر 58 بلاکس کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں مگر8 کیلئے بولیاں موصول نہیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے 11، او جی ڈی ایل نے 29 اور دیگر کمپنیوں نے10 بلاکس کیلئے بولیاں جیتی ہیں ، نیلامی سے پاکستان میں 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی۔