لاہور (جیوڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کا منافع ایک چوتھائی بڑھ گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں کا خالص منافع انچاس ارب ستر کروڑ روپے رہا۔ پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں شعبے کا خالص منافع ساڑھے انتالیس ارب روپے کی سطح پر موجود تھا۔
اس عرصے میں سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں نے بیس ارب دس کروڑ روپے کا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا۔