ماسکو (جیوڈیسک) روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تیل صنعت کے ٹیکسیشن میں رد وبدل سے ملکی بجٹ کو 200 ارب روبل (5.9ارب ڈالر) کا نقصان کا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن میں ردوبدل سے 2015 کے ملکی بجٹ میں 200 ارب روبل نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، حکومتی اقدام سے 2015 میں تیل کمپنیوں کی آمدن 3.8 ارب ڈالر، 2016 میں 2.9 ارب ڈالر اور 2017 میں 1.4 ارب ڈالر کم ہو جائیگی، حکومت نے اس بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔