تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی

Oil

Oil

لندن (جیوڈیسک) خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پیر کو نمایاں کمی ہوئی جس کی وجہ ایران کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرنا بتائی جاتی ہے۔

دوپہر تک امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے آئندہ ماہ ترسیل کے لیے نرخ 88 سینٹ گھٹ کر 37.92 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

جبکہ لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی مئی میں فراہمی کے لیے قیمت 1.04 ڈالر کی کمی سے 39.35ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔