گزشتہ مالی سال میں ملک میں تیل کی پیداوارمیں چودہ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ گیس کی پیداوارمیں تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں تیل کی ملکی پیداوار چودہ فیصد اضافے کے ساتھ چھیتر ہزار بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ دس سالوں سے تیل کی مقامی پیداوار میں ایک فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب گیس کی یومیہ پیداوار تین فیصد کمی کے ساتھ اکتالیس سو ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی مقامی پیداوار میں مزید گیارہ فیصد اضافہ متوقع ہے جس سے خام تیل کے درآمدی بل میں کمی ہوگی۔