وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع نہیں ہوئے۔ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ضلع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں کمی نہیں کی اسی طرح الہٰ آباد، دھونکل، بھروکی، ویروکی اور دیگر مقامات تک آنے جانے والے رکشائوں کے کرایوں میں بھی کوئی کمی نہیں ہوئی۔
تیل کی قیمتوں کے بعد مسافر ٹرانسپورٹ مالکان سے کرایوں میں کمی کا کہتے ہیں تو معاملہ توتکرار سے اکثر ہاتھا پائی تک پہنچ جاتا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگی ہونیوالی دیگراشیاء کی قیمتیںبھی کم نہیں ہوسکیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوںمیں کمی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں۔