تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں ہوشرباء اضافہ ، کنڈیکٹروں اور مسافروں میں جھگڑے معمول بن گئے
Posted on July 2, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات (جمیل احمدطاہر) تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں ہوشرباء اضافہ، کنڈیکٹروں اور مسافروں میں جھگڑے معمول بن گئے، اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان ہوتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں ازخود اضافہ کر لیا ہے۔
کرایوں میں اضافہ کے باعث مسافروں اور گاڑی مالکان ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کے درمیان تلخ کلامی بھی معمول بنتی جا رہی ہے،کرایوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے نے ضلع میں آرٹی اے سیکرٹری کی موجودگی کو بھی مشکوک بنادیاہے، عومی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اوگجرات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔