اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح 66.19 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئیں۔
رواں ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 6.35 ڈالر فی بیرل کمی واقع ہوئی، سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنیوالے متعدد ممالک خام تیل کی قیمت 60 ڈالر پر روکنے کیلئے سرگرم ہو گئے۔
منگل کوعالمی (امریکی) مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید نیچے آگئیں جب کہ دسمبر کے پہلے 8 روز میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 35 سینٹ کی گراوٹ آئی ہے جوآئل مارکیٹ کے لیے دھچکا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رحجان کودیکھتے ہوئے سمیت تیل پیدا کرنے والے کئی ممالک متحرک ہو گئے ہیں۔
خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا توسعودی عرب، کویت، ایران، وینزویلا سمیت تیل کی پیداوارپر انحصار کرنے والے ممالک کی معیشتیں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔