کراچی (جیوڈیسک) آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر قائد میں پٹرول کی سپلائی متاثر ہونا شروع ہو گئی۔ چند علاقوں میں پٹرول پمپس بند ہو گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو پٹرول کے حصول کیلئے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب اوگرا کا ملک بھر میں تیل کی ترسیل کو یقینی بنانے کا دعویٰ بھی کھوکھلا ثابت ہوا۔ پمپ مالکان کہتے ہیں کہ تین روز سے پٹرول کی سپلائی مکمل بند ہے جس کی وجہ سے وہ پمپ بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اوگرا قوانین میں نرمی برتی جائے تاکہ آئل ٹینکرز مالکان کو آسانی ہو۔ بصورت دیگر ملک بھر میں تیل کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔