تیل چوری کرنے پر ڈیڑھ درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) پارکو کی پائپ لائن سے لاکھوں کا تیل چوری کرنے والے ڈیڑھ درجن سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھا نہ ملت ٹائون میں درج کروائے جانے والے مقدمہ میں پارکو کے ایڈمن آفیسر شہزاد نے موقف اختیار کیا ہے کہ 201 ر ب میں ملزمان مسعود اور دیگر افراد پارکو کی پائپ لائن سے عرصہ دراز سے تیل چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔