کروڑ لعل عیسن کی خبریں 26/10/2014

Oil

Oil

ٹی ایم اے کروڑ کی ملی بھگت سے کروڑ لعل عیسن شہر میں تجاوزات کی بھرمار

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی ملی بھگت سے کروڑ لعل عیسن شہر میں تجاوزات کی بھرمار۔ جگہ جگہ کھڑی ریڑھیوں، خوانچے اور دکانداروں کی جانب سے کئی کئی فٹ رکھا گیا سامان گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ ہر موڑ پر اور چوک پر کھڑی ریڑھیوں کے باعث گلیوں اور لنک روڈ کے راستے بھی بند ہو چکے ہیں۔ ٹی ایم او کروڑ باوجوہ کاروائی سے گریزاں ، لمبی تان کر سو گیا ہے۔ کروڑ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روڑ شہر میں جگہ جگہ تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ شہر میں جگہ جگہ تیل کی غیر قانونی ایجنسیاں قائم ہو چکی ہیں۔ جہاں پر ڈیزل اور پیٹرول کھلے عام فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہر میں کسی بھی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن شہر اور گرد و نواح میں ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی طور پر ایجنسیاں قائم کی گئی ہیں۔ جن کو محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اشیربات حاصل ہے۔ کروڑ شہر میں انتہائی گنجان علاقہ میں دھڑلے سے ڈیزل اور پیٹرول ٹینکوں میں رکھ کر فروخت کیا جارہا ہے۔ جس سے کسی بھی وقت شہر میں آگ بھڑک اٹھ سکتی ہے۔ جو کہ سیکورٹی رسک ہے۔ کروڑ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ڈی سی او لیہ سے فی الفور غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔