اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں نشے میں دھت پولیس اہلکاورں نے ڈی پی او کو زبردستی روک لیا اور بدتمیزی کی۔ ڈی پی او نے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالا ت میں بند کر دیا۔
سکندر روڈ پر شراب کے نشہ میں دھت کانسٹیبل شہباز نے اپنے ساتھی انٹی کرپشن کے ملازم ندیم کے ساتھ ڈی پی او اوکاڑہ راجہ بشارت کی گاڑی کو زبردستی روک لیا۔ بدتمیزی کی اور اسلحہ کے زور پر ڈی پی او کو گاڑی سے اترنے کا کہتے رہے۔ ڈی پی او کے حفاظتی سکواڈ نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے ساتھی کو قابو کرکے حوالات میں بند کر دیا۔