اوکاڑہ : مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے، ٹریفک معطل

Okara

Okara

لاہور (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے قریب مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے، مال کے ڈبے رینالہ خورد اورحبیب آباد کے درمیان مین ٹریک پر اترے۔

کراچی سےآنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کواوکاڑہ اسٹیشن پرروک دیا گیا ہے جبکہ کراچی جانےوالی خیبرمیل کو کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ریلوے ٹریک کلیئر کرنے کے لیے لاہور سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔