اوکاڑہ میں 2 طالبات کے ساتھ زیادتی، ایک جاں بحق دوسری کی حالت تشویشناک

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ میں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ جاں بحق جب کہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے تاہم پولیس نے زیادتی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ کے علاقے ڈیپالپور سے 2 طالبات کو رات گئے اغوا کیا گیا جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انجیکشن لگائے گئے جس کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بے ہوش ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نشہ آور انجیکشن لگانے سے ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی تاہم دوسری اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تاحال تشویش ناک ہے جب کہ طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔