اوکاڑہ ، پیشی پر آنیوالوں پر مخالفین کی فائرنگ ، ایک جاں بحق

Okara Map

Okara Map

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ ضلع کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے ہوئے مدعیوں پر ملزمان پارٹی کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق دو زخمی، امین نمبر دار اور ماسٹر مقبول کے درمیان پہلے بھی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

امین نمبر دار گروپ کے دو افراد قبل ازیں بھی قتل ہو چکے ہیں۔ 32/4L کے رہائشی ملزم محمد اشرف کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرتے ہوئے اس سے پسٹل بھی برآمد کر لیا۔

اوکاڑہ ضلع کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج شاہد سکندر کی عدالت میں آج دونوں فریقین کے بیان قلم بند کیا جانے تھے کہ ملزم پارٹی نے مدعی مقدمہ پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقدمہ کا گواہ بلال احمد فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ماسٹر مقبول مدعی مقدمہ زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل بھی ضلع کچہری میں متعدد بار فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس کے نتیجہ میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ کی جانب سے کچہری میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہیں کیے جا سکے ہیں۔