اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ کے قصبے رینالہ خورد میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی، ملزم کا کہنا ہے کہ، بیوی روز جھگڑتی تھی، زندہ جلا کر جھگڑا ختم کر دیا۔ پولیس کے مطابق رینالہ خوردکی بستی رحیم بخش کے رہائشی حنیف کا اپنی بیوی شیماں بی بی سے جھگڑا رہتا تھا۔
ملزم نے اتوار اورپیر کی درمیانی رات پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شیماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکی، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم حنیف کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حراست میں ملزم نے بیان دیا کہ مقتولہ روز روز جھگڑا کرتی تھی، اسے زندہ جلا کر روز روز کا جھگڑا ختم کر دیا۔