اوکاڑہ : مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر، پولیس اہلکار جاں بحق، 25 زخمی

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر مسافر بس اور پولیس موبائل کی ٹکر کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور پچیس افراد زخمی ہو گئے۔

جی ٹی روڈ کینٹ کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی ایک تیز رفتار مسافر بس نے ایک پولیس موبائل کو ٹکر کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔