اوکاڑہ میں پولیس سے جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک

Police

Police

اوکاڑہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق یہ کارروائی ضلع اوکاڑہ کے قریب گاؤں چک 28/2 آر میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں چھ مشتبہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ضلع اوکاڑہ کے قریب گاؤں چک 28/2 آر میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئی۔ حکام کے مطابق اس دوران شدت پسندوں سے جھڑپ میں کم از کم دو پولیس زخمی بھی ہوئے۔

مارے گئے شدت پسندوں کی شناخت سے متعلق سرکاری طور پر معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک کیے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق القاعدہ سے تھا اور ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے جس گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں میں متعدد شدت پسندوں بشمول القاعدہ کے حامیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

اُدھر اطلاعات کے مطابق لاہور میں بھی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر کے تین شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی فوج کے طرف سے بھی حالیہ مہینوں میں یہ بیانات سامنے آتے رہے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد شہری علاقوں میں چھپے عسکریت پسندوں اور اُن کے حامیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔