اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Okara

Okara

اوکاڑہ (جیوڈیسک) حیدر ٹاؤن خان کالونی میں لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے قریبی گھر میں چھپ کر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ خاتون سمیت دو ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تاہم اشتہاری مصطفی کالی اپنے ساتھی سمیت فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کے تین اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔