لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اوکاڑہ سے تفریحی دورے پر آنے والی سکول بس کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی ، دو ٹیچر اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کی شکار یہ بس اوکاڑہ سے سکول کے بچوں کو تفریحی دورے پر لیکر لاہور آرہی تھی۔
کہ کینال روڑ پر ڈاکٹرز ہسپتال سے کچھ پہلے بے قابو ہو کر چار سے پانچ فٹ گہری گرین بیلٹ میں درخت سے جا ٹکرائی جس باعث دو ٹیچر شکیل ، شفاقت اور طالبعلم عمران زخمی ہوگئے۔ بچے کو بس کی باڈی کاٹ کرباہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو فوری طورپر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اوکاڑہ سمیت دوسرے سکولوں کے چالیس کے قریب بچے سوار تھے۔ حادثے میں محفوظ رہنے والے بچوں نے خدا کا شکرادا کیا جبکہ بچوں کو ساتھ لایا جانے والا کھانا گرین بیلٹ میں جائے حادثہ کے قریب بٹھا کر کھلایا گیا۔