اوکاڑہ کے علاقے دیپالپورمیں ایک خاندان کے 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے اور پوسٹمارٹم میں تاخیر کے خلاف لواحقین نے لاشیں سڑک پررکھ کراحتجاج کیا اور قصورروڈ بند کردی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال دیپالپورکے باہرمقتول خاندان کے لواحقین نے پولیس کے ناروا سلوک اورپوسٹمارٹم میں تاخیر کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف نعرے بازی کی اورلاشیں سڑک پررکھ کرٹریفک بند کردی۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرشاہد فاروق کے مطابق ابھی قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوااورہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر بھی نہیں ہے،جس کی وجہ سے پوسٹمارٹم میں تاخیر ہورہی ہے۔ مقامی ایم پی اے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو جلد پوسٹمارٹم کی یقین دہانی کرائی، جس پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔ پانچ سال پہلے پسند کی شادی کرنے والے طاہر سرور کو بیوی ،دو بچوں،کزن اور ایک مہمان سمیت گذشتہ رات نواحی گاں تارا سنگھ میں قتل کیا گیا تھا۔