اوکاڑہ میں سوسائٹی کے زیر اہتمام سات یتیم بچوں کی شادی کی تقریب کے انعقاد
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے اوکاڑہ میں سوسائٹی کے زیر اہتمام سات یتیم بچوں کی شادی کی تقریب کے انعقاد پر سوسائٹی اوکاڑہ کے صدر محمد اسلم ندیم رانا کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ فیصل آباد ،مظفر آبا د سمیت ملک بھر میں ان تقاریب کا انعقاد کرتی ہے جو مخیر حضرات کے فراخ د لانہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جلد کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلا ع میں ان تقاریب کا انعقاد کرے گی انہوں نے معاونین سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر کا دائرہ بڑھانے کیلئے دست تعاون دراز کریں اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے کاموں میں معاونت کرکے اپنی دنیا اور آخرت بہتر بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com