اوکلاہوما (جیوڈیسک) کے شکستہ مکانات کے پختہ یقین شہری ایک مرتبہ پھر گھروں کو لوٹ آئے۔ شہریوں کی جانب سے آشیانہ سنوارنے اور ملبہ اٹھانے کا کام اپنی مدد آپ جاری ہے۔ امریکی ریاست اوکلاہوما اور اسکے مضافات میں سمندری طوفان کے ٹل جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم شروع کردی۔ گذشتہ دنوں اوکلاہوما آنے والے ٹارنیڈو نے سو سے زائد قیمتی جانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔
طوفان کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جان بچانے کیلئے سڑکوں کا سہارا لینے والوں کی بڑی تعداد نے اتوار کو اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کیا اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا۔
اوکلاہوما کی گورنر میری فالن نے تباہ شدہ مکانات کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اوکلاہوما کے شہری پہلے زیادہ مضبوط ہو کر مشکل وقت سے باہر نکلیں گے۔