اوکلاہوما (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ، طوفانی ہوا نے ہوٹل کی چھت اڑا دی۔
طوفانی بگولوں نے امریکی ریاست اوکلاہوما کے مغربی اور وسطی علاقوں میں سب سے زیادہ تباہی مچائی جہاں درجنوں گھر، دفاتر تباہ ہوگئے۔ نیوکیسل ، نورمن ، برج کریک کے علاقوں میں سیکڑوں درخت گرگئے۔
کئی علاقوں میں بگولوں کے ساتھ شدید بارش بھی ہوئی ، مختلف واقعات میں بارہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
طوفانی بگولے کی زد میں آکر نورمن ہوٹل کی چھت اور دیواریں اور پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔