بڑھاپے میں زیادہ سونا دماغی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے،ماہرین
Posted on June 29, 2014 By Geo3 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Sleep
لندن (جیوڈیسک) عام طور پر والدین اپنے نو عمر بچوں کو زیادہ دیر تک سوتے رہنے سے منع کرتے ہیں لیکن یہ عمل جوانی سے زیادہ بڑھاپے میں خطرناک ثابت ہوتا ہے۔
برطانیہ کی وار وک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں زیادہ دیر تک سونا دماغی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق 65 سے 89 سال کی عمر کے افراد کیلئے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کی نیند ان کی ذہنی کارکردگی کو متاثر کر کے فیصلہ سازی میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس عمر میں چھ گھنٹے سے کم اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونا صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔