لندن (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے 11 سالہ طالب علم نے گلوکار جسٹن بیبر کو ایک خط لکھا جس میں بچے نے ان کے 2012 میں ریلیز ہونے والے گانے ”بوائے فرینڈ“میں قواعد کی غلطی کی نشاندہی کرتے ہونے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں طالب علم کا کہنا ہے کہ گلوکار نے اپنے اس گانے میں گرل فرینڈ کو مخاطب کرنے کے دوران غیر معروضی طرز عمل اور فعل کا صحیح استعمال نہیں کیا۔
گیارہ سالہ طالب علم نے اپنے خط میں امریکی گلوکارہ بیونس کے 2008 میں ریلیز ہونے ہونے والے گانے’ ’اف آئی ور آ بوائے“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے اس گانے میں غیر معروضی طرز عمل کا صحیح استعمال کیا اور جب وہ ایسا کر سکتی ہے تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔
چھوٹے بچے کی جانب سے جسٹن بیبر کو خط لکھے جانے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کوئی بچے کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی خود اس بچے کے خط میں قواعد کی غلطیوں کی نشاندہی کرتا نظر آ رہا ہے۔