پرانی دشمنی پر مخالفین نے اندھا دھندھ فائرنگ کر کے نثار احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مصطفی آباد/للیانی: پرانی دشمنی پر مخالفین نے اندھا دھندھ فائرنگ کر کے نثار احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نثار احمد اپنے والد کے ہمراہ کھیتوں کی طرف جا رہا تھا کہ پانچ افراد نے فائرنگ کر دی۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی کا رہائشی نثار اپنے گزشتہ شام اپنے والدسعید احمد کے ہمراہ کھیتوں کی طرف جا رہا تھا کہ مخالفین افتخار، نصراللہ، جاوید،امان اللہ عرف مانی و ایک کس نا معلوم شخص نے شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نثار احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین میں پرانی دشمنی تھی جن کی اڑھائی سال قبل صلح ہو چکی تھی۔