پرانے چہروں کے ساتھ نظام کی تبدیلی ممکن نہیں ہے جب تک روائتی سیاسی نظام کو تبدیل نہیں کیاجاتا،ڈاکٹر رفیق غنچہ
Posted on April 8, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 49ڈاکٹررفیق غنچہ نے کہا ہے کہ پرانے چہروں کے ساتھ نظام کی تبدیلی ممکن نہیں ہے جب تک روائتی سیاسی نظام کو تبدیل نہیں کیاجاتا وطن عزیز میں تبدیلی نہیں آسکتی، ملکی خزانہ لوٹنے والے ذاتی مفادات کی خاطر میدان سیاست میں
اترتے ہیں۔
اور ایسے لوگوں کے لئے سیاست عبادت نہیں بلکہ کاروبار کی حیثیت رکھتی ہے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں تحریک تحفظ پاکستان نے نئے عزم کے ساتھ سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے اور ہمارا بنیادی ہدف دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی عناصر کو باور کروانا ہے کہ اب چند ووٹوں کے لالچ میں وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والے لوگ اسمبلیوں تک نہیں پہنچیں گے۔
اور جب تک عوام اپنے ووٹ کی طاقت کو محسوس نہیں کرلیتے وطن عزیز میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، گزشتہ 66برس سے چند مخصوص مفاد پرست عناصر اقتدار پر قابض ہیں، ایک دوسرے کے خلاف بڑے بڑے بیان دینے اور الزام تراشیاں کرنے والے مفادات کی جنگ میں زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کے چکر میں متحد ہوکر عوامی وسائل کو لوٹنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔