پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پوران جس کو سونے کی چڑیا بھی کہا جاتا ہے، پوران کے لوگ تعلیم ، صحت ، سیاست اور سماجی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے مگر عوامی نمائدوں نے ہر معاملے میں سوتیلی ماں والا سلوک اہل پوران سے کیا ہے،حکومتی سطح پر اہل پوران کو گیس ، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں کی جاتی بلکہ ” اپنی مدد آپ کے تحت ” کا سبق دیا جاتا ہے تا کہ حکومتی خزانے کو اہل پوران کے لئے” زہر قاتل”قرار دیا جاتا ہے، معروف کالم نویس و جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور نوجوان صحافی محمد انعام الحق مرزا نے گورنمنٹ ہائی سکول (بوائیز) پوران کا دورا کیا اور درس و تدریس پر اعتماد کا اظہار کیا اور سکول کونسل سکول سٹاف اور ہیڈ ماسٹر صاحب کی لگن اور علم دوستی کو خراج تحسین پیش کیا، دورے کے دوران تعداد میں مسلسل اضافے پر خوشی کا اظہار اور سرکاری تعلیمی اداروں پر والدین کے اعتماد کو سراہا، ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور محمد انعام الحق مرزا کو سکول میں ایسے بچے بھی دیکھنے کو ملے جن کے بیٹھنے کے لئے فرنیچر نہیں تھا، کمروں کی گنجائش سے زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے بچوں کو باہر زمین پر بیٹھا کر تعلیم دی جارہی تھی، دوران وزٹ ایسے کمروں کو بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا جو اپنی خستہ حالی کا رونا رو رہے تھے۔طلبہ اور سکول اسٹاف نے مخیر حضرات سے تعاون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی نظر کرم کی اپیل کی ہے، گورنمنٹ ہائی سکول(بوائز) پوران کے اسٹاف نے کہا ہے میاں شہباز شریف کا خواب ” پڑھا لکھا پنجاب”پر ہم 100% کام کر رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) محکمہ وائلڈ لائف جہلم نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سنگھوئی کے قریب ایک کار سے اڑیال کے دو بچے برآمد کرلئے اور جانور چوری کرنیوالے دو افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔ بعد ازاں سول جج جہلم نے گاڑی کے ڈرائیور پر پچس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، دوسرے جانور چورکو چودہ روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف جہلم کی ٹیم نے اڑیا ل کے بچوں کو لاہور چڑیا گھر بھیجوا دیا۔ اڑیا ل کے بچوں کی عمر چار دن تھی۔ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف تنویر جنجوعہ نے کہاکہ جلال پور شریف کے قریب جنگلات میں پائے جانیوالے اڑیا ل کے بچے بیس سے تیس ہزار روپے میں بیچے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں کے بچے چرانا جرم ہے اور اس کی سزا دوسال تک قید یا بیس سے ایک لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماہ اپریل ابھی تک اڑیال کے نو بچے برآمد کئے گے ہیں جو کہ محکمہ وائلڈ لائف کی بہترین کاکردگی کا ثبوت ہے۔ ……………………………………… پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) پرنسپل جہلم ہومیو پیتھک میڈیکل کالج جہلم ہومیو ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے کہا ہے کہ ہومیو پیتھی کی ترقی و ترویج کیلئے ڈاکٹرملک ذوالفقار احمد اعوان کی خدمات سنہری الفاظ میں لکھی جائیں گی ، 1984ء سے کالج کا قیام عمل میں لاکر ضلع جہلم کے علاوہ گجرات ، منڈی بہائوالدین ، چکوال اور میرپور آزاد کشمیر میں ہومیو پیتھی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، خاص طور پر پاکستان بھر میں ہومیوپیتھک کالجز کا پلیٹ فارم ہویا پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ،نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی ڈاکٹر ہانیمن کے اس طریقہ علاج کو متعارف کروانے اور انہیں اکٹھا کرنے میں کوشاں رہے ،ڈاکٹر ملک ذوالفقار احمد اعوان وہ چمکتا دمکتا ستارا ہیں ، جس کی روشنی سے ہومیو پیتھک طریقہ علاج نے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی ، تمام ہومیو پیتھک برادری ان کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کوٹلہ آئمہ میں محکمہ صحت کے سکول ہیلتھ آفیسر انجم بشیرکی نگرانی میںفری کیمپ لگائے گئے جن میں طلباء و طالبات کی نظرکا معائنہ کیا گیا اور کمزور نظر والے طلبا ء وطالبات کو عینکیں دی گئیں۔ اس موقع پرسکول ہیلتھ آفیسرانجم بشیر نے طلبا وطالبات کو بینائی کی حفاظت سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اگر بینائی کی حفاظت نہ کی جائے تو یہ وقت سے پہلے زائل ہونا شروع ہوجاتی ہے اور مجبوراً عینک کا استعمال کرنا پڑجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اندھیرے،کم روشنی میں یا کتاب کو مناسب فاصلے پر نہ رکھ کرمطالعہ کیا جائے تو بینائی پر بہت زیادہ اثر پڑھتا ہے اسطرح تیز روشنی والے آلات، ٹی وی کا مسلسل اور بہت زیادہ قریب سے دیکھا جانا بھی بینائی پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ آنکھوں کو تیز دھوپ ،براہ راست روشنی اور گردو غبار سے بچانا بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ اس سے آنکھ اندر موجود کینوس متاثر ہوتا ہے بعد ازاں انہوں نے سکول سٹاف کا بھی شکریہ اداکیا جنکے تعاون سے طلباء طالبات کو عینکیں فراہم کی گئیں …………………………………….. پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) سٹیزن فورم جہلم نے جہلم میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے سدباب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک رولز کی پابندی کو موئثر بنایا جائے، ٹریفک کا عملہ کو تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عملہ کو رش والی جگہ پر ٹریفک کنٹرول کرنے پر متعین کیا جائے ، خاس طور پر شاندار چوک ، چوک اہلحدیث ، سول لائن، ریلوے روڈ ،مین بازاراور نیا بازار میں ٹریفک بلاک ہوجاتی ہے جس کی وجہ اندرون بازار تجاوزات ،جا بجا ریڑھیوں کا کھڑا ہونے کے علاوہ ٹریفک کنٹرول کے عملہ کا نہ ہونا شامل ہے ۔ سٹیزن فورم جہلم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹریفک کا عملہ صرف رجسٹریشن اور لائسنس پر چالان کرکے اپنا روزانہ کا ہدف مکمل کرنے میں مصروف رہتا ہے جبکہ ٹریفک کے دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند کئے رکھتا ہے ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹریفک کا جو عملہ متعین کیا جاتا ہے وہ خود ٹریفک قوانین سے نا آشنا ہوتا ہے ٹریفک عملہ صبح صبح مختلف جگہوں پر ناکہ لگائے ہوتاہے اور بعد ازاں دن بھر غائب ہوجاتا ہے جس پر ٹریفک کے شعبہ کو دھیان دینا چاہئے اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کئے جائیں تو روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی کے علاوہ ٹریفک کو بھی منظم کیا جاسکتا ہے علاوہ ازین چنگ چی کو پارکنگ کے اندر ہی کھڑا کرنے کا پابند بنایا جانا چاہیئے ۔ ……………………………………… پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) رائزنگ سن اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی نے جہلم کے مقامی سکول میں بچوں کیلئے طبی کیمپ لگایا اور ان کو طبی ضروریات کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کو آگا ہ کیا۔ رائزنگ سن اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈاکٹر عبدل التواب نے پچاس سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا ۔ رائزنگ سن اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کا قیام 1984 میں عمل میں لایا گیا اور سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے دو ادار وں میں خصوصی بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سوسائٹی کے اداروں میں چھ سو کے قریب بچے زیر تربیت ہیں۔ 2009سے سوسائٹی نے چودہ سو کے قریب اساتذہ کو خصوصی بچوں کی تربیت کی ٹریننگ فراہم کی۔