مکہ (جیوڈیسک) عمر رسیدہ، کمزور اور بیمار حاجیوں کی سہولت کیلیے مسجدالحرام میں 4 پہیوں والے الیکٹرک اسکوٹرز کا استعمال شروع کردیا گیاہے۔
مسجدالحرام کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز اس نئی سروس کا افتتاح کیا گیا، بزرگ افراد کی ضرورت کے پیش نظر ان اسکوٹروں کا ڈیزائن خصوصی طورپر تیار کرایا گیا ہے۔
ایک اسکوٹر کا وزن 250 کلو گرام ہے۔ ان اسکوٹروں کے ڈیزائن کی منظوری سعودی اسٹینڈرڈو کوالٹی آرگنائزیشن اورسعودی فوڈاینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ہے۔