پرانے سیاستدانوں کا نظریہ اقتدار میں آو مال بنا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

میانوالی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 22 اگست کو نئے پاکستان اور پرانے پاکستان کی جنگ ہوگی، تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختون خوا میں مضبوط ہے، سندھ اور بلوچستان میں ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ عمران خان نے میانوالی کے علاقے نمل لاوا پیٹرولیم بن حافظ جی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اپیل کی کہ عوام گیارہ مئی کی طرح 22 اگست کو بھی گھروں سے باہر نکلیں۔

عمران خان نے دعوی کیا کہ میانوالی کے لوگ ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، یہاں کے لوگ کبھی کسی گیدڑ کو ووٹ نہیں دیں گے، اس بار بھی لوگ شخصیات کی بجائے نظریئے کو ووٹ دیں، عمران خان نے میانوالی کے علاقے پائی خیل بھی انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختون خوا میں مضبوط ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، میانوالی کے علاقے غنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو نئے پاکستان اور پرانے پاکستان کی جنگ ہوگی۔

تعلیمی اداروں کے بچے بھی تحریک انصاف کیساتھ ہیں اور گھروں میں بھی انقلاب آچکا ہے، عمران خان نے کہا کہ پرانے اور جھوٹے سیاستدانوں کا نظریہ اقتدار میں آو مال بنا کا نظریہ ہے، نظریہ اور مفاد پرستی کی اس جنگ میں نظریہ کو پیسے سے نہیں خریدا جاسکتا۔