اولڈ ٹریفرڈ: مانسچسٹر یونائیٹڈ ایف اے کپ سے آئوٹ

 Manchester United

Manchester United

اولڈ ٹریفرڈ (جیوڈیسک) ایف اے کپ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور سوانسی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔

کھیل کے بارہویں منٹ میں سوانسی کے مڈ فیلڈر روٹل ایج نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جس کے چار منٹ بعد ہی مین یو کے فارورڈ ہرناڈیز نے جوابی گول کر کے حساب برابر کیا۔

میچ کے آخری منٹ میں روٹل ایج نے مزید ایک گول اسکور کر کے برتری دو ایک کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی سوانسی نے اولڈ ٹریفرڈ کے گراؤنڈ پر ملنے والی اپنی ناکامیوں کو بھی بریک لگائی۔