کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں اویس شاہ نے کہا کہ ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاق سے کئی بارمطالبہ کیا کہ ریلوےلائنیں اورپرانی ٹرینیں تبدیل کریں لیکن وفاق سننے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں تو کبھی ٹکرا جاتی ہیں، ہم حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اور گھوٹکی کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔