پرانی گاڑیوں اور ناکارہ پر زہ جات سے تیار کردہ منفرد مجسمے

Sculptures

Sculptures

نیویارک (جیوڈیسک) ناکارہ اشیاء کو دوباہ سے استعمال میں لانا اپنے اندر ایک آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر اسے کسی شاہکار مجسمے کی شکل میں ڈھال دیا جائے تو سونے پرس ہاگہ۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے John Lopez کا شمار بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے جو پرانی گاڑیوں سمیت دیگر ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے بنا نے میں بے مثال مہارت رکھتے ہیں۔

جان لوپیزترک ِاستعمال کی گئیں لوہے کی اشیاء ، ٹوٹے ہوئے ٹرک اور گاڑیاں، پرانے ٹِن کینز اور دیگر ناکارہ پرزئہ جات کو اس طرح ایک جگہ جمع کرتے ہیں کہ ویلڈنگ کرتے ہوئے۔

مبہوت کن فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پرزئہ جات کو یکجا کر کے بنائے گئے مختلف سائز اور حجم کے ان منفرد مجسموںکی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔