قاہرہ (جیوڈیسک)قاہرہ پولیو ٹیموں پر حملے سے متعلق مشاورت کے لیے بین الاقوامی اسلامی کانفرنس مصر میں طلب کرلی گئی ۔حکومت پاکستان کی طرف سے کانفرنس میں نمائندگی مشکوک ہے۔
تین روزہ کانفرنس عالمی ادارہ صحت اور جامعہ الازہر کے اشتراک سے چار مارچ کومصرکے دارلحکومت قاہرہ میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں سعودی عرب، افغانستان، نائیجریا اور سوڈان کے علما شریک ہورہے ہیں۔
پاکستان سے مولانا طاہر اشرفی، مولانا سمیع الحق اور مولانا محمد خان شیرانی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کانفرنس میں نمائندگی مشکوک ہے۔